آج آپ کو کمرے کو ٹھنڈا کرنے کا ایسامنفرد طریقہ بتائیں گے جو آپ پہلے نہیں جانتے ہونگے۔ بغیر اے-سی اور کولڑ کے یہ کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں۔
زیادہ سوچنے کی بجائے آپ صرف اس آرٹیکل کو پورا پڑھ لیں تو آپ کے سارے سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔ اس طریقے کار کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل کو بھی بہت زیادہ کم کر سکتے ہیں۔
اس ٹپ کو آزمانے کیلئے آپ کو ٹھنڈا پانی لینا ہوگا۔ یاد رہے ٹینکی کا پانی گرم ہوتا ہے۔ اس لیئے موٹر چلا کر تازہ پانی ایک بالٹی میں بھر لیں اور اس کے لیئے چار سے پانچ بستر کی چادریں چاہیئے ہونگی۔ اب ان چادروں کو ایک ایک کر کے اس ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اچھی طرح گیلا کرلیں اور نچوڑ لیں۔ اس طریقے سے بہت سے گرمی سے پریشان لوگ سکون کی نیند سو سکیں گے۔
کرنا یہ ہے کہ ایک گیلی چادر لینی ہے اور دروازے پر ڈال دینی ہے۔ پھر اسی طرح گھر میں صوفہ موجود ہے تو اس پر بھی ڈال دیں اور کرتے کرتے اپنے کمرے کے ہر حصے میں یہ چادریں پھیلا دیں تاکہ آپ کو اگر پنکھے سے بھی ہوا آئے تو وہ بھی ٹھنڈی لگے۔
Amazing Tip for Room cooling:
Using this tip will be helpful for you in summers and those people who can’t afford Ac or room cooler, can get cool breeze by simple home base method. This unique method will also reduce the electricity bills and you can get more time to stay in peace at home without any worries.